پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ15لاکھ تک پہنچ گئی

ہرسال5لاکھ نئے ایچ سی وی کیسز کا آبادی میں اضافہ ہورہاہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد80لاکھ تھی،ہرسال40لاکھ بچوں کو ای پی آئی کے ذریعے پینٹاویلنٹ ویکسین دی جاتی ہے،وزارت قومی صحت

اتوار 24 جنوری 2016 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) وزارت قومی صحت کی دستاویز میں انکشاف ہواکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ15لاکھ ہے جبکہ ہرسال5لاکھ نئے ایچ سی وی کیسز کا آبادی میں اضافہ ہورہاہے۔2008کے سروے کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد80لاکھ تھی،ہرسال40لاکھ بچوں کو ای پی آئی کے ذریعے پینٹاویلنٹ ویکسین دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کے علاج کیلئے ادویات پاکستان میں دستیاب ہیں،ہیپاٹائٹس سی کیلئے دنیا بھر میں کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے تاہم جب مرض لاحق ہوجاتاہے تو مریضوں کا علاج کیا جاتاہے، ہیپاٹائٹس سی کیلئے ڈی آراے پی انٹرفیوران انجیکشن سمیت سوولڈی جوکہ نئی دواہے اسکی اجازت دی گئی ہے۔ہیپاٹائٹس ڈی صرف اسی شخص کومتاثر کرسکتاہے جوہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہو لہذا اسکے تدارک کیلئے ہیپاٹائٹس بی ویکسین کا استعمال کیاجاتاہے، ہیپاٹائٹس ڈی کیلئے کوئی علاج نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں