مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.85فیصد اضافہ

جولائی۔دسمبر2015مدت کے دوران 1.006ارب ڈالر مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے

اتوار 24 جنوری 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) مالی سال (2015-16ء) کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان سے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.85فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی۔دسمبر2015مدت کے دوران 1.006ارب ڈالر مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 1.004ارب ڈالر مالیت کے گارمنٹس برآمد کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زیر نظر مدت کے دوران 15,027ہزار درجن ریڈی میڈ گارمنٹس بر آمد کئے گئے۔ دریں اثناء پاکستان سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تولیوں کی برآمد میں بھی 4.56فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ مالی سال 2014-15ء کی پہلی ششماہی کے دوران 380.823ملین ڈالر مالیت کے تولیئے برآمد ہوئے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 396.196ملین ڈالر ملایت کے تولئے برآمد ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 87,413میٹرک ٹن کے تولئے برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران برآمدات کی شرح 81,112میٹرک ٹن تھی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں