بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے تیسری بار عالمی اقتصادی ترقی کی شرح کم رہنے کی پیش گوئی کردی

چین میں معاشی سست روی کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس بھی ا تارچڑھاؤکا شکار ہیں ٗرپورٹ

اتوار 24 جنوری 2016 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے تیسری بار عالمی اقتصادی ترقی کی شرح کم رہنے کی پیش گوئی کردی، چین کی معاشی سست روی اور خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث رواں سال عالمی معیشت تین اعشاریہ چار فیصد ترقی کرے گی۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق چین میں جاری اقتصادی سست روی کے باعث رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد رہنے کی توقع ہے ٗ2017میں یہ تین اعشاریہ چھ فیصد رہنے کا امکان ہے، چین میں معاشی سست روی کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس بھی ا تارچڑھاؤکا شکار ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، روس اور برازیل سمیت دیگر ترقی پزیر معیشتوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اگر چین نے اقتصادی اصلاحات سے متعلق ٹھوس اقدامات نہ کئے تو صورتحال مزید پیشان کن ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں