ھائیر ایجوکیشن کمیشن کو اپنے اندرونی مسائل کا سامنا ، معیار تعلیم اور گڈگورننس کو یقینی بنانے جیسے چیلنجز درپیش ہیں ، رپورٹ

اتوار 24 جنوری 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) ھائیر ایجوکیشن کمیشن کو اپنے اندرونی مسائل کا سامنا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق معیاری تعلیم کو یقینی بنانے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں گڈ گورننس اور ڈیویلوشن پلان کے بعد ان کو آپس میں جوڑے کے مسائل درپیش ہیں اور اعلی تعلیم کو مزید چیلنجز درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

ھائیر ایجوکیشن کمیشن کی کم سے کم کوالٹی ایجوکیشن کے معیار مقرر کرنے اور گورننس اور ایکروٹمنٹ کی کوششیں بھی ناکامی سے دوچار دکھائی دیتی ہیں یہ سارے اقدامات بے سود دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ھائیر ایجوکیشن کمیشن خود کو بہتر کرنے کے لئے کوئی کوششیں نہیں کر رہی ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ھائیر ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ سال کا زیادہ تر حصہ کامسیٹس انسٹیٹوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دوہری ڈگری پروگرام کو حل کرنے میں گزارا جس پر زیادہ تنقید بھی ہوئی دوسری طرف ایجوکیشن کا یہ ادارہ بھی اپنے اختیارات کھو رہا ہے کیونکہ پنجاب اور سندھ تعلیمی معاملات اپنے ہاتھ میں لے رہا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں