بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

پیپلزپارٹی کی حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم پر صرف تختیاں لگائیں ہم نے بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا ہے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 جنوری 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم پر صرف تختیاں لگائیں سابق گورنر گلگت بلتستان نے پانچ پانچ لاکھ روپے پر بنگلے کرائے پر لئے ہوئے تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران اربوں روپے کی بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ہمیں فری ہینڈ دے دیا ہے ماضی میں سابق وزیر اعلی مہدی شاہ نے قومی خزانے کو کروڑوں رپوے کا نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

ہم نے تمام کرائے کے بنگلے واپس کر دیئے ہیں اور حکومت کو ماہانہ 30 لاکھ روپے بچا رہے ہیں پاک چین راہداری منصوبہ ایک انقلابی اور پاکستان کی خوشحالی کا منصوبہہے اس حوالے سے بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا ہے اراضی کا حصول کا کام بھی جلد حل کر لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں