وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، شہداء چارسدہ کو خراج تحسین

اتوار 24 جنوری 2016 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی‘ ویب سائٹ پر گیت اپ لوڈ کئے گئے جن میں شہداء چارسدہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویرو شنکر نام کے ایک ہیکر نے وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ 19 جنوری کو یاد رکھا جائے گااور ہم اپنے دشمن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے پشاور تکلیف میں ہے،ہم انہیں بھول گئے ہیں اگر ہماری حکومت ان سے بدلہ نہیں لے گی تو انشاء اﷲ ہم خود بدلہ لیں گے۔ ہیکر کی طرف سے ویب سائٹ پر گیت بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں جن میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں