ٹیلی کام انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے ٗ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

بائل فون اور موبائل انٹرنیٹ کا ملکی ترقی اور غربت میں کمی سے براہ راست تعلق ہے ٗرشید بٹ کا بیان

اتوار 24 جنوری 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے مطابق ٹیلی کام سروس کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ سے اسکے استعمال میں 0.2 فیصد سے 3.8 فیصد تک کمی آتی ہے جس سے شرح نمو متاثر ہوتی ہے،ٹیلی کام انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں شاہد رشید بٹ نے کہا کہ اشیائے تعیش پر دس فیصد ایڈوانس ودھولڈنگ ٹیکس عائد ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر پر یہ ٹیکس چودہ فیصد کے تناسب سے عائد کیا گیا ہے، اس شعبہ پر ٹیکسوں کا مجموعی بوجھ چالیس فیصد ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ کا ملکی ترقی اور غربت میں کمی سے براہ راست تعلق ہے۔پاکستان میں 13 کروڑ موبائل صارفین ہیں جن میں سے صرف ایک کروڑ اسی لاکھ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں جنکی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سموں کی بایو میٹرک تصدیق کے فیصلے سے جہاں صارفین کی تعدادمیں کمی آئی وہیں موبائل کمپنیوں پر تقریباً سات ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال کو بدلنے کیلئے ٹیلی کام انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں