وفاقی وزارت داخلہ کی جڑواں شہروں میں دہشتگردی کی ممکنہ کارروئیوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید، قانون نا فذ کر نے والے اداروں نے راولپنڈ ی اسلام آباد میں دہشت گردوں کی ممکنہ کارروائی سے متعلق کوئی الر ٹ جاری نہیں کیا گیا‘ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو خوفزدہ کر نے کیلئے بے بنیاد اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں ،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 24 جنوری 2016 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروئیوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ قانون نا فذ کر نے والے اداروں کی جانب سے راولپنڈ ی اسلام آباد میں دہشت گردوں کی ممکنہ کارروائی سے متعلق کوئی الر ٹ جاری نہیں کیا گیا، جڑواں شہرؤں کے رہائشیوں کو خوفزدہ کر نے کیلئے ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو تر جمان وزارت داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردوں کی ممکنہ کارروئیوں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ یا کسی قانون نا فذ کر نے والے ادار ے کی جانب سے جڑواں شہروں میں دہشتگردی کے خطرے کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات شہریوں کوخوفزدہ کر نے کیلئے ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ میڈیا پرراولپنڈ ی اور اسلام آباد میں 6خود کش حملہ اوروں کی موجودگی اور دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی اداروں اورمارکیٹوں کو نشانہ بنانے سے متعلق موبائل فون پر ایس ایم ایس کئے گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں