گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 48 فیصد کمی ہوئی ، سٹیٹ بینک

پیر 25 جنوری 2016 12:14

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 48 فیصد کمی نمایاں کی واقع ہوئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 26کروڑ ڈالر تک کم ہوگیا جو گذشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 48 فیصد کم رہا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 46کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران کرنٹ اکاؤ نٹینٹ خسارہ میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹینٹ خسارے میں ہونے والی کمی کے نتیجے می قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی جس سے ملکی معیشت کی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں