چھ ماہ میں تولئے کی برآمدات میں 4 فیصد اضافہ

پیر 25 جنوری 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران تولئے کی ملکی برآمدات میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران 396.196ملین ڈالر مالیت کے تولئے برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران تولئے کی برآمدات سے 380.823ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اسطرح رواں مالی سال میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں تولئے کی برآمدات کی شرح میں 4.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں