رواں مالی سال کے دوران ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں 5 فیصد تک اضافہ متوقع ہے،سٹیٹ بینک

پیر 25 جنوری 2016 12:20

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2015-16ء کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کی شرح نمو میں 4.5 تا 5 فیصد کا اضافہ متوقع ہے، جبکہ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریے کی افراط زر کی شرح دوران سال اوسطا 3.5 تا 4.5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کیلئے سی پی آئی میں 6 فیصد کے اضافے کا تخمینہ تھا اس طرح سی پی آئی اپنے ہدف سے 1.5 تا 2.5 فیصد تک کم رہے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاری مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 5.5فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں