سی ڈی اے کا رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، سیکٹر ایف الیون میں نجی کمپنی کے 3دفاتر، نجی ہاسٹل اور فلاحی ادارے سمیت 10 دفاتر بند ، نجی ہاسٹل کو خاتون کے شدید احتجاج پر سیل نہ کیا جا سکا

پیر 25 جنوری 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) نے سپریم کورٹ کے حکم پر رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکٹر ایف الیون میں نجی کمپنی کے 3دفاتر، نجی ہاسٹل اور ایک فلاحی ادارے سمیت 10 دفاتر بند کردیئے،ایک نجی ہاسٹل کو خاتون کے شدید احتجاج پر سیل نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے جاری آپریشن میں پیر کوتیزی آگئی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے نے سیکٹر ایف الیون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کمپنی کے تین دفاتر سیل کردیے جبکہ خصوصی افراد کیلئے قائم نجی فلاحی ادارے کے دفتر سمیت 10دفاتر سیل کرددیئے تاہم سی ڈی اے اہلکاروں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک نجی ہاسٹل کو بند کیا تو ایک خاتون نے احتجاج شروع کردیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کی بالائی منزل پر اس کا گھر ہے اور اگر ہاسٹل کا گیٹ نہ کھولا گیا تو سی ڈی اے کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ خاتون کی دھمکی اور احتجاج کام کرگیا اور سی ڈی اے اہلکاروں نے ہاسٹل کا گیٹ کھول دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں