فری مائنڈ پرزنرز کلب ،این بی ایف کی ایک بہترین سکیم ہے ، عامر محمود قریشی اور غلام مرتضیٰ

پیر 25 جنوری 2016 15:22

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن علم کی ترویج اور بُک ریڈنگ کے فروغ کے لیے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ قیدیوں کو کتابیں تحفے میں پیش کرنے کی این بی ایف کی سکیم ”فری مائنڈ پرزنرز کلب “ ایک بہترین سکیم اور اس کی جس قدر بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں عامر محمود قریشی ، سپرنٹنڈنٹ جیل مظفر گڑھ نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن ملتان کے ریجنل انچارج غلام مرتضیٰ سے کہیں جو اُنہیں این بی ایف ہیڈ آفس کی ہدایات اور دی گئی فہرست کے مطابق جیل خانے کی لائبریری کے لیے کتب پیش کرنے گئے تھے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے این بی ایف کے اس جذبے اور کردارکی بے حد تعریف کی۔ اس موقع پر غلام مرتضیٰ نے اُنہیں بتایا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کتب بینی اور عاداتِ مطالعہ کے فروغ کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے اور کتاب کوگھر گھر پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این بی ایف کی بہت ساری سکیموں میں قیدیوں کے لیے کتب کے تحائف پیش کرنے کی سکیم ایک مثبت سوچ کی مظہر ہے اور بلند کردارافراد اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں