اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 101 سے لیگی رہنما افتخار چیمہ کو نااہل قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 15:53

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 101 سے لیگی رہنما افتخار چیمہ کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : سپریم کورٹ نے این اے 101 گوجرانوالہ میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ پر کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات چُھپانے کا الزام تھا۔

جس پر مقابل امیدوار مسلم لیگ جونیجو کے احمد چٹھہ نے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔درخواست میں کہا گیاکہ افتخار چیمہ نے کاغذات نامزدگی میں بنک ا کاؤنٹس سے متعلق حقائق کو چھُپایا جس پر سماعے کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے افتخار احمد چیمہ کو نا اہل قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں