سی ڈی اے کا رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ نجی کمپنی کے تین دفاتر بند

پیر 25 جنوری 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکٹر ایف الیون میں نجی کمپنی کے تین دفاتر، نجی ہاسٹل اور ایک فلاحی ادارے کا دفتر بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی جانب سے تین دن سے جاری آپریشن میں پیر کے روزسے تیزی آگئی سی ڈی اے نے سیکٹر ایف الیون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کمپنی کے تین دفاتر سیل کردیے ‘ خصوصی افراد کیلئے قائم نجی فلاحی ادارے کا دفتر بھی سیل کردیا۔

سی ڈی اے اہلکاروں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک نجی ہاسٹل کو بند کیا تو ایک خاتون نے احتجاج شروع کردیا ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کی بالائی منزل پر اس کا گھر ہے اور اگر ہاسٹل کا گیٹ نہ کھولا گیا تو سی ڈی اے کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ خاتون کی دھمکی اور احتجاج کام کرگیا اور سی ڈی اے اہلکاروں نے ہاسٹل کا گیٹ کھول دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں