پنجاب میں بالواسطہ بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب 8 سے 14 فروری تک ہو گا ٗترجمان الیکشن کمیشن

پیر 25 جنوری 2016 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پنجاب میں بالواسطہ بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب 8 سے 14 فروری تک ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق یونین کونسلوں، ضلعی کونسلوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کے بالواسطہ امیدواروں کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

8 فروری کو ضلعی کونسلوں، میونسپل کارپوریشنز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کے بالواسطہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ میونسپل کمیٹیوں کے بالواسطہ امیدواروں کا انتخاب 11 فروری کو ہوگا جبکہ یونین کونسلوں کے امیدواروں کے انتخاب کے لئے پولنگ 14 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ کونسلز کے ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے جن نشستوں کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، ان کے لئے وہ اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس انتخابی شیڈول کے دوران الیکشن کمیشن کے دفاتر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تعطیل کے ایام میں بھی کھلے رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں