چوہدری نثار کا اسلام آباد پولیس کی غیر متعلقہ افسران کے ساتھ تعیناتی اور گھریلو ڈیوٹی کی شکایات کا نوٹس

سرکاری تنخواہ پر ذاتی ڈیوٹیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آئندہ ایسی شکایات پر سخت کاروائی کی جائیگی ، چوہدری نثار علی کی تنبیہ

پیر 25 جنوری 2016 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کی غیر متعلقہ افسران کے ساتھ تعیناتی اور گھریلو ڈیوٹی کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ غیر مجاز افسران کے ساتھ تعینات تمام اہلکاروں کی تین دن میں واپسی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو تر جمان وزارت داخلہ کے مطابق وز یرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کی غیر متعلقہ افسران کے ساتھ تعیناتی اور گھریلو ڈیوٹی کرنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ غیر مجاز افسران کے ساتھ تعینات تمام اہلکاروں کی تین دن میں واپسی یقینی بنائی جائے ۔ وز یرِداخلہ کا کہنا تھا کہ نفری میں کمی کی شکایات کے باوجود اہلکاروں کی بڑی تعداد کا ذاتی و گھریلو ڈیوٹیوں پر مامور کئے جانا قابل مذمت ہے، سرکاری تنخواہ پر ذاتی ڈیوٹیوں کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی اور آئندہ ایسی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں