وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے گفتگو میں بار بار ٹوکنے پر نجی ٹی وی اینکر کو ڈانٹ پلا دی

پیر 25 جنوری 2016 21:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے نجی ٹی وی اینکر پرسن کو گفتگو میں بار بار ٹوکنے پر ڈانٹ پلا دی۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم کے بیرون ملک کے دورے اور چارسدہ واقع پر ملک سے غیر حاضر رہنے پر اپنا موقف پیش کر رہے تھے کہ خاتون اینکر پرسن کے بار بار ٹوکنے پر ناراض ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے نجی ٹی وی اینکرپرسن کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ گفتگو کے کچھ آداب ہوتے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے گفتگو کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آ پ کے پاس وقت کم ہے تو پھر آپ نے خود حکومت پر اتنے الزامات کیوں لگائے جن کا جواب بھی مجھے دینے نہیں دیا جا رہا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مجھے میری بات پوری کرنے کا موقع دیا جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں