آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا ،یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے،سانحہ چارسدہ میں ’’را‘‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہیں،حافظ سعید دہشت گرد نہیں، مسعود اظہر دہشت گرد ہے حکومت پاکستان ایکشن لے،اسے بھارت کے حوالے نہ کیاجائے ،مساجد آبادہونے کیلئے قائم کی جاتی ہیں،کبھی کسی مسجد کے خلاف نہیں ہوسکتا ، حکومت لال مسجد میں ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف کی اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد سے گفتگو
پیر 25 جنوری 2016 21:53
اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا ،یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے،سانحہ چارسدہ میں ’’را‘‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہیں،حافظ سعید دہشت گرد نہیں، مسعود اظہر دہشت گرد ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان ایکشن لے،اسے بھارت کے حوالے نہیں کیاجانا چاہیے،مساجد آبادہونے کیلئے قائم کی جاتی ہیں،میں کبھی کسی مسجد کے خلاف نہیں ہوسکتا ، حکومت لال مسجد میں ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرے۔
وہ پیر کو اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد سے گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر قوم کا مورال بلند کیا ہے، وہ ایک محب وطن اور قابل جرنیل ہیں،اسی لئے انہوں نے ملکی حالات کو خوش کن جہتوں سے روشناس کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں،اس لئے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے کہ توسیع لیں یا نہ لیں تاہم ہمیں اپنے فیصلے سب سے پہلے پاکستان کی بنیاد پر کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورٹی پر حملہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور افغان خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔پرویز مشرف نے کہاکہ نہیں سمجھتا کہ حافظ سعید دہشت گرد ہیں،مسعود اظہر ایک دہشت گرد ہے جس نے مجھ پر بھی حملہ کیاتھا،مسعود اظہر کے خلاف حکومت کو خود ایکشن لینا چاہیے نہ کہ اسے بھارت کے حوالے کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مساجد آباد ہونے کیلئے بنائی جاتی ہیں اور کوئی بھی مسلمان یہ کبھی نہیں سوچ سکتا کہ کسی مسجد کو بند کردیا جائے، میں کبھی کسی مسجد کے خلاف نہیں ہوسکتا تاہم لال مسجد کی اوٹ میں بیٹھے کچھ عناصر حکومتی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز نے خود آئی ایس ایس کے ساتھ اپنے تعلقات کا اظہار کیاہے، عجیب بات ہے کہ حکومت اس پرکوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ