موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 37 کروڑ 50 لاکھ 63 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں ، ادارہ شماریات

منگل 26 جنوری 2016 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء میں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 37 کروڑ 50 لاکھ 63 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.9 فیصد زائد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں