ایس ای سی پی نے ای۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016متعارف کروا دئے

منگل 26 جنوری 2016 12:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ای۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016متعارف کروا دئے ہیں تاکہ کمپنیوں کے شراکت دار الیکٹرنک ذرائع کے ذریعے کمپنی کے اجلاس میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں اور کمپنی کے فیصلہ سازی کے عمل با آسانی شامل ہو سکیں ۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016 کے جاری ہونے کے بعد کمپنی میں شیئرز رکھنے والے حصہ دار ، کمپنی کے اجلاس میں شامل ہوئے بغیر کسی بھی مقام سے انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال کر اپنی آراء کا اظہار کر سکیں گے کمپنی کے فیصلہ سازی کے عمل میں شامل ہو سکیں گے۔

اس اقدام سے کاروباری شعبے میں کارپوریٹ گورننس اور کارپوریٹ جمہوریت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ای ووٹنگ ریگولیشن میں کمپنی کے اجلاس میں مختلف قراردادوں پر ووٹنگ کے عمل کوموٴثر اور شفاف بنانے کے طریقہ کار وضح کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای ووٹنگ کے عمل ووٹ کی گنتی الیکٹرانکلی کی جائے گی جس کے نتائج نہایت شفاف ہوں گے اور ان میں غلطی کی گنجائش بہت ہی کم ہو گی اور کمپنی کے اجلاس میں شراکت داروں کی شمولیت میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ وہ طبعی طور پر جائے بغیر مختلف قرارداوں پر رائے دے سکیں گے۔

اگر کسی لسٹڈ کمپنی کو اپنے کم از کم پانچ ممبران یا کسی ایک ممبر جو کہ کمپنی کے شیئرز میں کم از کم دسواں حصہ رکھتا ہو ، کی جانب سے کسی بھی معاملے پر ووٹنگ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا توہ کمپنی اس معاملہ پر ووٹنگ کروانے کی پابند ہو گی اور اجلاس سے پہلے ای ووٹنگ کا انتظام کرے گی۔ ای ووٹنگ ریگولیشن میں ووٹنگ کے عمل کو نہایت آسان رکھا گیا ہے۔

کمپنی ای ووٹنگ کے لئے ایک اہل انٹر میڈٹری تعینات کرے گی جو کہ کمپنی کے عمومی اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ کروانے والے انٹر میڈٹری کو ان ممبران کی تفصیلات اور ای میل ایڈریس دئے جائیں گے جو کہ ای ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہوں۔ انٹر میڈٹری،
ممبران کو اجلاس کے نوٹیفکیشن کی اطلاع دے گا اور ان کے لئے الیکٹرنک ذرائع سے ووٹ ڈالنے کے لئے انتظامات مکمل کرے گا اور تمام تفصیلات ان کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریسوں پر اجلاس کی تاریخ سے کم از کم پانچ روز پہلے ارسال کرے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں