توسیع نہ لینے کا اعلان اچھی روایت،آرمی چیف حقیقی سپاہی ہیں،خورشید شاہ

منگل 26 جنوری 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کا مقصد قیاس آرائیاں ختم کرنا ہے آرمی چیف کا توسیع نہ لینے کا اعلان اچھی روایت ہے آرمی چیف کی باتوں سے پہلے ہی محسوس ہوتا تھا کہ وہ حقیقی سپاہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ چارسدہ پر مودی نے مذمت کی ، چودھری نثار نے نہیں کیا باچا خان یونیورسٹی میں طلباء کے والدین کی آنکھوں میں جلال دیکھ کر ڈر گیا ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوا نہ نیکٹا کو فعال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کی ہر تین ماہ بعد میٹنگ ضروری ہے نیشنل ایکشن پلان کے نام پر صرف سندھ میں کارروائیاں ہو رہی ہیں تین ہزار میں سے صرف ساٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بجھوائے گئے انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا توسیع نہ لینے کا فیصلہ اچھی روایت ہے آرمی چیف کی باتوں سے ہی لگتا تھا کہ وہ حقیقی سپاہی ہیں آرمی چیف کے بیان کا مقصد قیاس آرائیاں ختم کرنا ہے آرمی چیف کے بیان سے فوج کا وقار بلند ہوا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں