اسلام آباد میں سرکاری اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے

منگل 26 جنوری 2016 14:19

اسلام آباد میں سرکاری اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) شدید سردی کی حالیہ لہر کے باعث حکومت پنجاب کے تعطیلات کے اعلان کے بعد راولپنڈی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں، اسلام آباد میں سرکاری سکول اور کالجز کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

شدید دھند، سخت سردی اور بچوں میں پھیلتی بیماریوں کے باعث حکومت پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا پنجاب کے شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی 31 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا اکثر نجی اسکولوں میں صورتحال واضح نا ہونے کے باعث والدین اور بچے صبح سویرے اسکول پہنچ گئے۔

وفاقی دارالحکومت کے نجی سکولوں میں بھی سردی کے باعث تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیم کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں