قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس کل ہوگا

منگل 26 جنوری 2016 14:48

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چیئرمین محمد حیات خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں مفت و لازمی تعلیم ترمیمی بل 2015ء اور مفت و لازمی فزیکل تعلیم و تربیت بل 2015ء کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں لازمی تعلیم کے حق کے بل 2015ء پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں