پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 29جنوری کو ہوگا

منگل 26 جنوری 2016 14:53

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 29جنوری کو ہوگا

لاہور۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ کا آئندہ اجلاس 29جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔اجلاس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منظوری کیلئے گزشتہ سال کا آڈٹ شدہ بجٹ اور نئے مالی سال کے لئے بورڈ کا بجٹ پیش کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کومختلف شعبوں میں اخراجات میں کمی اورڈاؤن سائزنگ کرنا پڑ رہی ہے۔اخراجات میں کمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات بھی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں زیر بحث لائے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں