وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے 75 ارب روپے کے فنڈز جاری

منگل 26 جنوری 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے 75 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے دیامر بھاشا ڈیم کی اراضی کی خریداری کیلئے 7 ارب، بلوکی میں 1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے 14 ارب 16 کروڑ، حویلی بہادر شاہ میں 1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے 21 ارب 97 کروڑ، جامشورو میں 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن کیلئے 9 کروڑ، بلوچستان میں 100 اسمال ڈیموں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ، سندھ میں اسمال سٹوریج ڈیمز کے لئے 45 کروڑ، دراوٹ ڈیم کیلئے40 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 75ارب 44کروڑ 22لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر1 کھرب 44 ارب سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں