مقامی عدالت نے شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والے نائیجیرین باشندہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

منگل 26 جنوری 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والے نائیجیرین باشندہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈینلسن نواکا نامی شخص کو ایف 10سے گرفتار کیا گیا جو شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ڈالر بنا کر دیتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری سے 45لاکھ روپے وصول کر کے جعلی ڈالر بنا کر دیئے تھے۔ ملزم کے قبضے سے 15 لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔منگل کو ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں