بچت اسکیموں میں 151 ارب روپے کی سرمایہ کاری

رواں مالی سال 2015-16ء کے لئے بچتوں کی وصولیوں کے حوالے سے 302 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 21 جنوری 2016ء تک 151 ارب روپے کی مختلف بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کی گئی،سی ڈی این ایس حکام

منگل 26 جنوری 2016 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے سیونگ کی مختلف اسکیموں کے تحت 151 ارب روپے کی بچتیں وصول کی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی این ایس کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2015-16ء کے لئے بچتوں کی وصولیوں کے حوالے سے 302 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 21 جنوری 2016ء تک 151 ارب روپے کی مختلف بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصہ کے لئے بچتوں کی وصولیوں کا ہدف 169 ارب روپے تھا۔حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی سال کے اختتام تک بچتوں کی وصولیوں کے ہدف کو حاصل کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں