وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیاں،28بھکا ریو ں سمیت36 ملزمان گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران28بھکا ریو ں سمیت36 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، 1540ڈبے بئیر ، 10 لیٹر شراب ، 1110گر ام چرس ، اسلحہ03عدد پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران28 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ سہا لہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو ملزمان خر م اقبا ل اور محمد وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور اسلحہ 02عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ انڈ سٹر یل ا یر یا پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر دوران چیکنگ پک اپ نمبر LEI-3371 سے دوران تلا شی 1540ڈبے بئیر کے بر آمد کر کر کے ملزم زاہد محمود کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم رفاقت مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 10لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے دوران گشت ملزم قدرت اﷲ سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے محمد اطہر سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم رحیم با ز سے 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عا بد سے 210گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عرفان کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک بو تل شراب بر آمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں