باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین کا استعمال،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کواحتجاجی مراسلہ دیا گیا،ثبوت فراہم کردیئے،افغانستان ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے،دفترخارجہ

منگل 26 جنوری 2016 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پر انہیں چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چار سدہ حملے میں افغان ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو استعمال کیا گیا ہم نے ثبوت فراہم کردیئے ہیں افغانستان ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں