او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کیس،نائب تحصیلدار ‘ سوسائٹی ڈویلپر، 4افسرجسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
منگل 26 جنوری 2016 20:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے 62 کروڑ روپے کی او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم اراضی سکینڈل کیس میں نائب تحصیل دار ‘ سوسائٹی ڈویلپر سمیت او جی ڈی سی ایل کے چار افسران کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ تفصیالت کے مطابق منگل کے روز سینیئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے او جی ڈی سی ایل کے چار افسران عرفان بابر‘ پریذیڈنٹ او جی ڈی سی ایل ای سی ایچ ایس محمد رشید جنجوعہ‘ جنرل سیکرٹری او جی ڈی سی ایل ای سی ایچ ایس سید آفتاب احمد‘ فنانس سیکرٹری ای سی ایچ ایس محمد رشید ایگزیکٹو ممبر ای سی ایچ ایس اور نائب تحصیل دار عدنان رشید کیانی کے مقدمے کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف 2013 ء میں مقدمہ درج ہوا تھا تین سال گزرنے کے باوجود ایف آئی اے ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لاسکی۔(جاری ہے)
لہذا ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوایا جائے ۔ محمد رشید کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ محمد رشید کے بیٹے کی شادی ہے ملزم کو دو دن کیلئے ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ ملزم اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کرسکے۔
ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر چوہدری توقیر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے اوپر او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے مختص باسٹھ کروڑ روپے کے فنڈ میں کرپشن کا الزام ہے۔ ان ملزمان نے مہران انٹرنیشنل ویلی ڈویلپر نامی فرم جس کا سی ای او فیضان اعظم ہے سے مل کر ایمپلائز ویلفیئر ہاؤسنگ سکیم کی اراضی کیلئے مختص باسٹھ کروڑ روپے کی رقم میں خورد برد کیا ہے یہ ملزمان کا پہلا جسمانی ریمانڈ ہے ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے لہذا عدالت ملزمان سے تفتیش کیلئے ان کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو 29 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ محمد رشید کے وکیل نے بیٹے کی شادی کیلئے دو دن کی ضمانت کی درخواست کی تھی جو عدالت نے مسترد کردی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو