معذور افرادکے روزگار اور بحالی ترمیمی بل 2014 ء کو منظور کرلیاگیا، چوبیس اداروں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروادیا ہے،طارق فضل چوہدری
منگل 26 جنوری 2016 20:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ میں متفقہ طور پر معذور افرادکے روزگار اور بحالی ترمیمی بل 2014 ء کو منظور کرلیا ہے۔ جبکہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوائن فلو کا ایک مریض پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے‘ سالانہ ملک بھر میں پچاس سے ساٹھ ہزار کے قریب تھیلیسیمیا کے مریض سامنے آرہے ہیں اور آٹھ میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر ہے ملک بھر میں اس وقت نوے ہزار بریسٹ کینسز سامنے آئے ہیں جس میں چالیس ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں۔
وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چوبیس اداروں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروادیا ہے جس سے ان اداروں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ کی کمیٹی کا اجلاس منگل کو رکن کمیٹی اسد عمر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری ‘ سیکرٹری کیڈ پمز اور پولی کلینک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی میں نگران چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ پمز میں صفائی کا فقدان ہے ۔ سی ڈی اے نے سیاسی جماعتوں کے مرکزی سیکرٹریٹ کو کمرشل ادارہ قرار دیا ہے جس پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کی صفائی کا نظام بہتر کیا جارہا ہے۔ جبکہ سی ڈی اے نے سیاسی جماعتوں کے مرکزی سیکرٹریٹ کو کمرشل سرگرمیاں قرار نہیں دیا ہے۔ پمز پر بریفنگ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ ملک بھر میں پچاس سے ساٹھ ہزار تھیلیسیمیا کے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ پمز میں تھیلیسیمیا کے ستر فیصد مریض علاج سے ٹھیک ہوجاتے ہیں اور علاج و معالجہ بلا معاوضہ کیا جاتا ہے۔ روزانہ پمز میں تھیلیسیمیا کے پچاس مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گجرات سے ایک سوائن فلو کا مریض پمز میں لایا گیا ہے۔ جس کا علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں آٹھ میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر لاحق ہوجاتا ہے جس کیلئے حکومت نے 225 ملین روپے کا پراجیکٹ شروع کیا ہوا ہے کیونکہ اس مرض سے اب تک چالیس ہزار خواتین جاں بحق ہوچکی ہیں اور ملک بھر میں نوے ہزار خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہے۔ کمیٹی نے معذور افراد کے روزگار کے بحالی ترمیمی بل 2014 ء کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے بل میں سے ایک جملہ نکالنے کی استدعا کردی۔ جس کو نگران چیئرمین اسد عمر نے سب کی باہمی منظوری سے نکال کر بل کو منظور کرلیا۔ (عابد شاہ/زیاد)اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ..
حکومت انتہائی سنجیدگی سے (پی آئی اے) کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات اٹھا رہی ہے اور غیر معمولی سالانہ اجلاس ..
ترقی پذیر ممالک تجدیدی معاشیات پرعمل کر کے شہری ترقی میں انقلاب لا سکتے ہیں ، ماہرین
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
امیرمقام کی حالیہ شدید بارشوں میں خیبرپختونخوا کی مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات اور فوری ..
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ اتوار کو ہوگی، ترجمان الیکشن کمیشن
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی ..
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، پی سی پی چیئرمین کا میڈیا کوڈ آف ایتھکس کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی