آرمی چیف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ان کو سبکدوشی کے بعد تاحیات قومی سلامتی کا ریاستی اعزازی معاون مقرر کیا جائے

مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر نثار محمد مالا کنڈکا بیان

منگل 26 جنوری 2016 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر نثار محمد مالا کنڈ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے متعین مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اعلان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا فواج پاکستان نے جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاکستان کی سلامتی کو محفوظ بنانے اور ادارے کی کارکردگی مثالی بنانے کیلئے جو کامیابیاں حاصل کیں قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر نثار محمد نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کی مظبوطی بھی جنرل راحیل شریف کا کارنامہ ہے۔سینیٹر نثار محمد نے تجویز کیا کہ جنرل راحیل شریف کی ملک اور قوم کیلئے خدمات کے اعتراف کے طور پر جنرل راحیل شریف کو تاحیات قومی سلامتی کا ریاستی اعزازی معاون مقرر کیا جائے اور امید ظاہر کی کہ افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کے اقدامات کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں