اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کا رروائیاں،36 ملزمان گرفتار،نقدی،منشیات ودیگر مال مسروقہ برآمد

منگل 26 جنوری 2016 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیاں،36 ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان کے قبضہ سے نقدی ، 1540ڈبے بئیر ، 10 لیٹر شراب ، 1110گر ام چرس ، 3عدد پسٹل سمیت مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران28 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ سہا لہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو ملزمان خر م اقبا ل اور محمد وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور اسلحہ 02عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ا یر یا پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر دوران چیکنگ پک اپ نمبر LEI-3371 سے دوران تلا شی 1540ڈبے بئیر کے بر آمد کر کر کے ملزم زاہد محمود کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم رفاقت مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 10لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے دوران گشت ملزم قدرت اﷲ سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے محمد اطہر سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم رحیم با ز سے 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عا بد سے 210گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عرفان کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک بو تل شراب بر آمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں