معروف اداکار فواد خان نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 22:26

معروف اداکار فواد خان نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کی حمایت کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) معروف اداکار فواد خان نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کچھ روز کی دوری پر ہے۔ اس موقع پر تمام فرنچائزز اپنی ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ عوام حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے فرنچائزز کی جانب سے شوبز کی شخصیات اور سیاستدانوں کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں اب پاکستان کے معروف اداکار فواد خان بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ فواد خان نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فواد خان کی جانب سے اسلام آباد کی ٹیم کی کٹ زیب تن کر ایک تصویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جسے عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں