امریکہ فضائیہ‘انڈین ایئرلائن سمیت کئی فضائی کمپنیاں پاکستان کی مقروض نکلیں
امریکی فضائیہ نے 13سال سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دینے ہیں کئی بار امریکی سفارت خانے کے ذریعہ یادہانیاں کروائی گئیں مگر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے:سیکرٹری پاکستان سول ایوی ایشن کا پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سامنے بیان
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 23:11
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) امریکی ایئر فورس، انڈین ایئر لائن سمیت کئی فضائی کمپنیاں پاکستان کی مقروض نکلیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق امریکی فضائیہ سمیت مختلف فضائی کمپنیوں نے 14 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔منگل کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہٰی نے بتایا کہ امریکی فضائیہ نے سی اے اے کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دینے ہیں اور رقم کے حصول کے لیے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ذریعہ کئی بار پیغام پہنچایا گیا ہے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی فضائیہ نے یہ رقم افغانستان میں لڑائی کے دوران پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے، کرائے، بجلی کے بلوں اور ایرونائیٹکل ریونیو کی مد میں ادا کرنی ہے۔(جاری ہے)
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کے ذمے رقم 2002 سے 2003 کے دوران سے واجبِ الادا ہے۔افغانستان میں امریکہ کے حملے کے بعد پاکستان کے عسکری ہوائی اڈے امریکہ اور اتحادی افواج کے زیر استعمال رہے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں شمسی ایئر بیس اور شہباز ایئر بیس امریکی فضائیہ کے استعمال میں تھیں اور ان ایئر بیس پر اتحادی افواج کے لڑاکا اور مال بردار جہاز اترتے تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ تربیلا غازی ایئر بیس سمیت دوسرے ایئر بیس سے افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لیے امریکی ڈرون بھی پرواز کرتے تھے۔ 2011 میں پاک افغانستان کی سرحد کے قریب سلالہ کے مقام پر فوجی چوکی پر امریکی اتحادی افواج کی بمباری میں پاکستان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد پاکستان نے شمسی ایئر بیس کو امریکہ سے خالی کروا لیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا کہ ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں انڈین ایئر لائن، رشین ایئر لائن اور ملکی فضائی کمپنیوں کے ذمے میں رقوم واجبِ الادا ہیں لیکن سب سے زیادہ 8 ارب روپے پاکستان انٹرنیشنل لائن کے ذمے واجب الادا ہے۔سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہٰی نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر چار ارب روپے وصول کر لیے گئے ہیں جبکہ 10 ارب کی وصولی کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر