وفاقی دارالحکومت اور پشاور سمیت ملک کے بیشترحصوں میں زلزلہ

بدھ 27 جنوری 2016 11:48

اسلام آباد ، پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پشاور اور ملک کے بعض دیگر شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

(جاری ہے)

پشاور میں رات 4 بج کر19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 310 کلو میٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔

پشاور کے علاوہ ملاکنڈ ڈویڑن اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر شہروں جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے خوش قسمتی سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ -

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں