اسلام آباد ویمن بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 29 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 27 جنوری 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)اسلام آباد ویمن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ویمن بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 29 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا،اسلام آباد ویمن بیس بال ایسوسی ایشن کے صدراسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر پاپا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 30خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ رمضان قصوری اور کوچ طاہر حسین تربیت دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں