سپریم کورٹ نے ایف بی آ ر کی لیز بیک پر ٹیکس کی وصولی بارے 36 نظرثانی اپیلیں نمٹا دیں

بدھ 27 جنوری 2016 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لیز بیک پر ٹیکس کی وصولی بارے 36 نظرثانی اپیلیں واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی ہیں جبکہ ٹرانزیکشن ( منتقلی ) اور مکمل آمدن پر الگ الگ ٹیکس بارے 100 نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسٹس میاں ثاقب نثار کی سرگراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز مقدمے کی سماعت کی اس دوران ایف بی آر کی لیگل ٹیم کے ارکان عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ان سے پوچھا کہ چیئرمین ایف بی آر نے اپنی اپیلوں بارے کیا فیصلہ کیا ہے کتنی اپیلوں کو انہوں نے واپس لینا ہے اور کتنی پر وہ دلائل دیں گے اس پر لیگل ٹیم نے بتایا کہ جہاں تک لیز بیک پر ٹیکس کی وصولی کی نظرثانی اپیلوں کی بات ہے تو وہ اپیلیں واپس لے لی گئی ہیں اور دیگر پر ہمارے دلائل پر انحصار کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کے دلائل سن چکے ہیں مذید کچھ کہنا ہو تو تحریری شکل میں دے دیں ۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے 100 اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں