پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے‘صدر مملکت
بدھ 27 جنوری 2016 13:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے اب ہم ان اسباب کا جائزہ لیں جن کی وجہ سے ملک انتہاپسندی اور شدت پسندی کے رجحانات کا شکار ہوا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حالات سے بچنے کے لیے تدابیر اختیار کی جا سکیں۔صدر مملکت نے یہ بات پاکستان آرمی کے بیچلر آف ملٹری آرٹ اینڈ سائنس اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پرایک سو چھبیس اور ایک سو ستائسویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کو بھی ڈگریاں اور اعزازات دئیے گئے۔اس موقع پر پرنسپل نیپکونز ڈاکٹر شاہد احمد حشمت اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹنٹ جنرل انجینئر محمد اصغر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں دفاعی سائنس پیچیدہ شکل اختیار کر چکی ہے اب سیاسی، سفارتی، اقتصادی حتی کہ مواصلات جیسے امور بھی دفاعی امور سے منسلک ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جنم لینے والی انتہا پسندی اور دہشت گردی نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ اس پس منظر میں یہ ناگزیر ہوگیا ہے کہ مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے تاکہ وہ مسلسل بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں۔صدر مملکت نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنے عزم سے دنیا پر واضح کیا ہے کہ وہ اور مسلح افواج اندرونی اور بیرونی ہر طرح کے حالات میں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پاکستانی قوم اور مسلح افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔صدر مملکت نے ہدایت کی ملٹری آرٹ اینڈ سائنس کے کورس پر مسلسل غور و فکر جاری رکھا جائے تاکہ یہ کورس مستقبل کے تقاضوں ہر پورا اتر سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں وسائل کو ضائع کیا گیا جس سے پاکستان اقتصادی مسائل سے دوچار ہوگیا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بروقت منصوبے شروع نہیں کیے گئے، کرپشن اور بدعنوانی سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا۔ اس صورت حال سے نکلنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے، اس سلسلے میں پاکستان کی نئی نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔انھوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے سالانہ جائزے کے مطابق ملک میں بدعنوانی میں کمی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بہتری کا یہ سفر جاری رہنا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کامنصوبہ قومی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، قوم اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہونے دے۔صدر مملکت نے اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ..
پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ اور افراد کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے صوبائی پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد
سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ اختتام پذیر
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی ..
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے بین الاقوامی شراکت داروں اور ڈونرز کیلئے ..
ڈپٹی اسپیکر کا پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت ..
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق