پنجاب حکومت نے تین برس میں بیس لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا‘ فنی تربیت کے اداروں کو سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری کے لئے کچھ کردکھانا ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

بدھ 27 جنوری 2016 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تین برس میں بیس لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا‘ فنی تربیت کے اداروں کو سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری کے لئے کچھ کردکھانا ہوگا۔ وہ بدھ کو اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ حکمت عملی 2018 ء کے اہم خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوانوں کو ملکی و غیر ملکی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانا وقت کا تقاضا ہے۔ پنجاب حکومت نے تین برس میں بیس لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ فنی تربیت کے اداروں کو سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری کے لئے کچھ کرکے دکھانا ہوگا اس اقدام سے فنی تربیت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

اجلاس میں فنی تربیت کے مختلف اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کے لئے علیحدہ اتھارتی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو نوجوانوں کو معیاری فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا آن جاب ٹریننگ اور اپرنٹ شپ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں