تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن کیلئے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے قیام کی خبر کی تردید

بدھ 27 جنوری 2016 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے قیام کی خبر کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے قیام کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

جعلی خبر چلا کر پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے،عمران خان خود پارلیمانی بورڈ کے قیام کا اعلان کریں گے۔بیرسٹر سلطان اور نظریاتیوں کو اعتماد میں لیں گے۔کشمیریوں کو سیاسی خود مختیاری دیں گے۔نوجوانوں کو قیادت دیں گے۔ٹکٹ میرٹ پر ملیں گے۔کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔جعلی خبر کس نے چلائی یہ پتہ چلانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے کاروائی ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں