نیب نے سپریم کورٹ میں نیٹو کنٹینرز سے متعلق کیس میں کنٹینرز کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

عدالت نے نیٹو کنٹینرز سے متعلق تفصیلی رپورٹ دو ماہ میں طلب کرلی

بدھ 27 جنوری 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں نیٹو کنٹینرز سے متعلق کیس میں کنٹینرز کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں نیٹو کنٹینرز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے نیٹو کنٹینرز کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے 57ریفرنسز دائر کئے ہیں شہادتوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ عدالت نے نیٹو عمل درآمد کیس میں نیٹو کنٹینرز سے متعلق تفصیلی رپورٹ دو ماہ میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں