پارلمنٹ لاجز کی تعمیر میں مذید کئی سال لگ سکتے ہیں،چیرمین سی ڈی اے

بدھ 27 جنوری 2016 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین سی ڈی اے معروف افضل نے بتایا کہ پارلمنٹ لاجز کی تعمیر میں مذید کئی سال لگ سکتے ہیں، جی ایٹ فلائی اوورمارچ2016تک مکمل کر لیا جائے گا،وفاقی دارلحکومت سمیت راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کے لئے چراہ ڈیم کے منصوبے کیلئے پنجاب حکومت زمین خرید رہی ہے ، اسلام آباد کے تمام سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین سی ڈی اے نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز کی توسیع کا منصوبے میں تاخیر پر مذکورہ کمپنی کو 27کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے مذکورہ کمپنی اسی قیمت کی مد میں کام پورا کرئے گی جو اسے دیا گیا تھا اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایاکہ کمپنی کو دسمبر 2016تک کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے منصوبے پر ابھی تک 30فیصدتک کام کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ اگلے کئی سالوں میں مکمل ہوگاانہوں نے بتایا کہ کشمیر ہائی وے پر پشاؤر موڑ کے مقام پرفلائی اور سی ڈی اے کا منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ 234مارچ2016تک مکمل کر لیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے چراہ ڈیم کے منصوبے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور پنجاب حکومت اس کیلئے زمین کی خریداری کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں