عمران خان کا بنی گالا میں پھنسے ٹرک کو عام شہریوں کے ساتھ مل کر دھکا ، راستہ کلیئر کروا دیا

بدھ 27 جنوری 2016 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپورٹس مین سپرٹ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بنی گالا میں پھنسے ٹرک کو عام شہریوں کے ساتھ مل کر دھکا لگا کر راستہ کلیئر کروا دیا، عمران خان کے اس رویہ پر شہری بھی خوشی سے کھل اٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے ٹرک پھنس گیا تھا جس کے باعث راستہ بند ہو گیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور جانے کیلئے اپنی گاڑی میں بنی گالا سے نکلے تو انہوں نے خود دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر سریے سے لدے ٹرک کو راستے سے ہٹانے میں مدد کے لئے اسے دھکا لگا یا ۔ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے پر دھوم مچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں