اسلام آباد میں عالمی معیار کا میوزیم تعمیر کیا جائے گا ،کوشش ہے رواں سال تعمیر ی کا م شروع ہوجائے

وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 27 جنوری 2016 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ایک عالمی معیار کا میوزیم تعمیر کیا جائے گا جو پاکستان کی ثقافتی، علمی، ادبی اور تاریخی میراث کی نمائندگی کرے گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے معائنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میوزیم کے لئے ضروری منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کوشش کی جائے گی کہ اسی سال تعمیر کا کام شروع ہو جائے۔ اس سے قبل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد عارف نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں، فرائض اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ صدیوں پر پھیلی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرنے والے نوادرات اور مقامات کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اور میوزیم کے افسران کو ہدایت کی کہ پاکستانی ثقافت اور تاریخی میراث کے بارے میں مستند مواد تیار کر کے اس کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کا اہتمام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں