سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں سینیٹر حمد اﷲ اور پیپلز پارٹی کے سعید غنی کا اداکارہ میرا پر دلچسپ مکالمہ

میرا اس ملک میں دو ،دو نکاح کے ساتھ گھوم رہی ہے، میں نے اس پہ فتویٰ نہیں دیا تو آپ پر کیوں دوں گا،سینیٹر حمد اﷲ

بدھ 27 جنوری 2016 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینیٹر حافظ حمداﷲ سینیٹ کے بعد قائمہ کمیٹی میں بھی اداکاروں کاذکر کرنے سے نہ رہ سکے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں سینیٹر حمد اﷲ اور پیپلز پارٹی کے سعید غنی کا اداکارہ میرا پر دلچسپ مقالمہ ہوا۔

(جاری ہے)

شراب نوشی کے حوالے سے بل پر بحث کر تے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اگر میں نے حافظ حمداﷲ کے بل پر تبصرہ کیا تو ڈر ہے حافظ صاحب میر ے مسلمان ہونے اور نکاح پر فتوا نہ دے دیں؟ جس پر سینیٹرحافظ حمداﷲ نے کہا کہ میرا اس ملک میں دو ،دو نکاح کے ساتھ گھوم رہی ہے، میں نے اس پہ فتویٰ نہیں دیا تو آپ پر کیوں دوں گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں