پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کی تاریخ کے تعین کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 12:27

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کی تاریخ کے تعین کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کی تاریخ کے تعین کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں، ہم اُمید کرتے ہیں کہ بھارت سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ شئیر کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف بھارت کا نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مسئلہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان دہشت گردی کے خلاف تمام تر کوششیں کر رہا ہے، اور اپنے اہداف کے حصول تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے ۔سعودی عرب اور ایران کے مابین تناﺅ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف جلد قطر کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں