پاکستان ، بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ دو ماہ میں دو بار ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے ہونگی

جمعرات 28 جنوری 2016 12:49

پاکستان ، بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ دو ماہ میں دو بار ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے ہونگی

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ دو ماہ میں دو بار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ شیڈول ہے جو کہ پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ مارچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ہو گا اسلئے دونوں روایتی حریف دو بار ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلہ 27 فروری کو شیڈول ہے جبکہ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔ اگر دونوں ٹیمیں ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیتی ہیں تو ان کے درمیان آئندہ دو ماہ کے دوران دو کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں