اسلام آباد: کراچی اس لیے نہیں گیا کہ میری آمد کی غلط ترجمانی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی نہ جانے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ واپس جا رہے تھے جب میں نے انہیں کہا کہ میں شاہد کراچی آؤں ، شاہ صاحب نے مجھ سے کہا موسٹ ویلکم۔ لیکن انہوں نے اس کی غلط ترجمانی کی اور میری کراچی نہ جانے کی وجہ بھی یہی تھی کہ میری آمد کی غلط ترجمانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناقدین کو نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ تنقید کرنے والوں کو اصل تکلیف کچھ اور ہے ، پاکستان میں بیماری تک کو سکینڈل بنا دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن سیاستدانوں کے پلے کچھ نہیں وہی لفاظی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جان بوجھ کر کسی کو مس لیڈ نہیں کرتا اور نہ ہی جھوٹ بولتا ہوں، سینیٹ میں میری غیر موجودگی میں تحریک استحقاق لائی گئی ، تحریک منظور نہ کرنے پر چئیر مین سینٹ رضا ربانی کا مشکور ہوں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں